حکومت بدلی روش نہیں بدلا

کوہ سلیمان# گزشتہ حکومت کے دوران  منظور شدہ46کلومیٹر طویل لنک روڈ جو سیاسی مداخلت کے باعث رکا ہوا تھا سردار عثمان خان بزدار کا سی ایم پنجاب بننے کے بعد کام کو سٹارٹ کرنے کا اعلان کیا جو کہ بارتھی سے ٹھیکر کو ہوتا ہوا یونین کونسل مبارکی سرتوخ کو ملانے والی قبائلی عوام کے سہولت میں بننے والا لنک روڈ پسماندہ مظلوم پسے ہوئے عوام کیلئے کسی شاہرائے دستور سے کم نہیں جس کی بنیاد سی ایم پنجاب جناب سردار عثمان خان بزدار نے تین مہینے قبل رکھا تھا جس کی کام تقریبا ڈیڑھ مہینے سے سٹارٹ ہو چکا ہے بار بار اخباروں اور سوشل میڈیا پر اس کی ناقص میٹیریل کیلئے طویل جنگ جاری ہے ناقص میٹیریل استعمال کرنے کے خلاف کچھ دن قبل میرے موجودگی میں( پی اے ڈی جی خان)اور محکمہ والوں نے کام پر وزٹ کی ناقص میٹیریل کو سامنے استعمال ہوتے ہوئے خود دیکھا اور پکڑا ٹھیکیدار کو ڈانٹا لیکن سب کچھ دیکھ کر کچھ ممکن نہ ہو سکا (1) روڈ کے ساتھ بننے والے دیواروں میں چھوٹے چھوٹے پتھروں سے ایسے فل کیا جاتا ہے جس میں پانی تک نہیں جاسکتا وہاں سیمنٹ کیا کر سکتی ہے لیکن دیواروں میں سیمنٹ کی فرضی گرینڈنگ تو کیا جارہا ہے وہاں سو میں دس% تک سیمنٹ استعمال نہیں کیا جارہا (2)پانی کے گزرگاہوں میں جہاں جہاں گیپ بنائے جارہے ہیں ان میں ایک سریا تک بھی ڈالا گیا خالی کنگریٹ کہیں کہیں نیچے چھوٹے چھوٹے پتھروں کو بھی ڈال کر اسے مکمل کیا تو جاتا ہے کل اس گیپ پر کنگریٹ کا کام جاری تھا جب میں پہنچا کنگریٹ کے ساتھ یہ چھوٹے پتھر پڑے تھے میرے پوچھنے کے بعد اسے ہٹاکر باہر پھینکا گیا ان گیپوں میں ڈالے گئے کنگریٹ سے جگہ جگہ ابھی سے دراڑیں پیدا ہونا شروع ہو چکے ہیں جب روڈ بنے گا گاڑیاں چلیں گے تو کیا ہوگا آگے چوری وہ بھی سینہ زوری کل میں روڈ کے وزٹ پر سائیٹ پہنچا جائزہ لیتے لیتے جب ناقص کام پر نظر پڑی فوٹو لینے کیلئے کیمرہ نکالا تو معزز ٹھیکیدار صاحب کے فورمین مجھ پر سیخ پا ہونے لگے اسکے جواب میں میں نے اپنے آپکو پریس رپورٹر کہا اور بتایا یہ ناقص کام دنیا کے سامنے اجاگر کرنا میری ذمیداری اور میرا فرض ہے تو کہا میں نے میڈیا والے بہت دیکھے جو کرنا ہے تمہیں تمہارے میڈیا اور تمہارے دنیا کو کرو ہم جو کر رہے ہیں وہی کرینگے پہلے بھی بہت سے آفیسر آتے جاتے ہیں ہمیں کسی کی پرواہ اور ڈر نہیں

Comments

Popular posts from this blog

بارتھی ٹو سرخوخ حالیہ بارشوں کے سبب کیئے گئے کرپشن عیاں کیا کرپشن کو لگام دینے کا نعرہ لگانے والے یہاں پر ہونے والے کرپشن کا ازالہ کر سکیں گے پی ٹی آئ حکومت بشمول سی ایم پنجاب کیلئے سوالیہ نشان