Posts

Showing posts from April, 2019

جو دوست رونکھن روڈ پر کسی کو داد کے مستحق قرار دے رہے ہیں ان کیلئے گذارش ہے یہ کسی گل کا کام نہیں عثمان صاحب کی کاوشیں ہیں

Image
جو لوگ رونگھن روڈ کا کریڈٹ کسی زرتاج یا احمد علی دریشک کو دے رہے ہیں ان کیلئے عرض ہے باڈور میں متعد بزدار قبائل چانڈیہ ، مسکلانی ،بازوانی ، اور پہاڑ کے اس بار غلامانی قبیلا رہتا ہے ان سارے قبائل نے ملکر سردار عثمان بزدار کو درخواست کیا اور اس روڈ کیلئے سردار جعفر بزدار نے بڑی محنت کی ہے کیونکہ سردار جعفر بزدار تمن بزدار مبارکی کا یونین چئیرمین ہے مبارکی کیلئے صرف سخی سرور سے لیکر بغلچر اور ڈاڈا کوہ دوسرا راستہ شفچ تمن لغاری سے ہوتے ہوئے براستہ مبارکی کھرڑ بزدار پیر گنہڑو تک جاتا ہے اس لئے ہمارے رونگھن کے بھائیو  بزداروں کی برکت سے یہ سڑک ہمیں ملا ہے شکریہ ادا کرنا ہے تو سردار جعفر خان بزدار و سردار عثمان بزدار  اور ان بزدار مقدمین کا ادا کریں جن کی کوشش سے یہ سڑک منظور ہوا کچھ دولے شاہ کے چوہے مفت میں بغلیں بجا رہے ہیں ان کیلئے یہ پوسٹ اور حقیقت عرض خدمت ہے

بارتھی ٹو سرخوخ حالیہ بارشوں کے سبب کیئے گئے کرپشن عیاں کیا کرپشن کو لگام دینے کا نعرہ لگانے والے یہاں پر ہونے والے کرپشن کا ازالہ کر سکیں گے پی ٹی آئ حکومت بشمول سی ایم پنجاب کیلئے سوالیہ نشان

Image
مبارکباد اہلیاں بار تھی ٹھیکر۔ سڑتھوخ ٹھیکر روڈ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ سردار عثمان بزدار نے جس کارپٹ روڈ کا اعلان کیا تھا وہ اب پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔روڈ کی صورتحال سب دوستوں کے سامنے ہے۔ سوشل میڈیا کے دوست ٹھینکدار کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے آجکل پورے ڈی جی خان میں بزدار صاحب کے حکم کے علاوہ چڑیا پر نہیں مار سکتا یہ تو پھر بھی بزدار صاحب کے آبائی گاوں کی بات ہے۔ٹھیک ہے بزدار صاحب شریف النفس انسان ہیں بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور ہم نے بھی ہر فورم پر سپورٹ کیا لیکن غلط کو غلط کہنے کا الحمداللہ جذبہ رکھتے ہیں۔ بزدار صاحب جو بھی قصور وار ہیں انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دھرتی ماں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے شئیر کیجئے گا

کوہ سلیمان تمن بزدار بشمول ڈیرہ غازیخان کے پورے قبائلی علاقہ نیٹ کے3جی سمیت پورے کے پورا حکومت کی طرف بنیادی سہولیات سے تاحال محروم

Image
ٹرائیبل ایریا ڈیرہ غازیخان کا ایک درناک کہانی دنیا اس ٹائم چاند پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہم ٹرائیبل ایریا کے پاشندے اس جدید دور میں بھی فون کی سہولت سے محروم بیھٹے ہیں اس وقت پاکستان کے لوگ انٹرنیٹ کے سہولت سے اپنے علاقے کا ظلم اور زیادتی سوشل میڈیا کے ذریعے سے اپنا آواز اعلی حکام تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہمارے علاقے میں صرف ہی جائز نیٹورک ہے وہ بھی نہ ہونے کی قابل ہے جناب وزیراعظم عمران خان صاحب آپ سے اپیل ہے آپ نے باجوڑ میں انٹرنیٹ تھری جی سروس میسر کیا اور انٹرنیٹ دور کی بات ہے  ہم کال کرنے سے  بھی ترس رہے ہیں . لحاظہ آپ صاحب سے درخواست کے کوہ سلیمان ٹرائیبل ایریا کے علاقے میں کوئی اور نیٹ ورک اور انٹرنیٹ تھری جی کا  سہولت میسر کریں . شکریہ

بارتھی تمن بزدار مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کے فاتحہ خوانی

Twitter وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار کی وفات کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  کی بلوچی روایات کے مطابق رسم  دستار بندی ( آساں روخی) مورخہ 28 اپریل بروز اتوار کو سردار قلات بارتھی میں ہو گی۔  آساں روخی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بزدار قبائل کا چیف بنایا  جاے گا۔

سی ایم پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے والد صاحب کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آبائی رہائش گاہ آمد۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پنجاب سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ان کے وفد نے سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلی بلوچستان جام محمد کمال کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔ وزیراعلی بلوچستان جام محمد کمال کا مرحوم کی سماجی و سیاسی میدان میں خدمات کو خراج عقیدت۔ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم قدر آور سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ جام کمال علاقے کے لوگو ں کی فلاح وبہبود کیلئے مرحوم کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ جام کمال سردار فتح محمد خان بزدار کی علاقے کیلئے تعلیمی، فلاحی اور سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جام کمال سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا ہے۔ جام کمال مرحوم کی تعلیمی، سیا...