سی ایم پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے والد صاحب کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آبائی رہائش گاہ آمد۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پنجاب سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ان کے وفد نے سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعلی بلوچستان جام محمد کمال کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔
وزیراعلی بلوچستان جام محمد کمال کا مرحوم کی سماجی و سیاسی میدان میں خدمات کو خراج عقیدت۔
سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم قدر آور سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ جام کمال
علاقے کے لوگو ں کی فلاح وبہبود کیلئے مرحوم کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ جام کمال
سردار فتح محمد خان بزدار کی علاقے کیلئے تعلیمی، فلاحی اور سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جام کمال
سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا ہے۔ جام کمال
مرحوم کی تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جو ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی۔ جام کمال
بلوچستان سے تعزیت کیلئے آنے والے وفد میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل، سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر نصیب اللہ، میر سکندر علی عمرانی ،مشیر مبین خلجی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پراراکین اسمبلی جاوید اخترلنڈ، خواجہ داؤد، سابق رکن اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ http://tribaltv.blogspot.com

Comments

Popular posts from this blog

حکومت بدلی روش نہیں بدلا

بارتھی ٹو سرخوخ حالیہ بارشوں کے سبب کیئے گئے کرپشن عیاں کیا کرپشن کو لگام دینے کا نعرہ لگانے والے یہاں پر ہونے والے کرپشن کا ازالہ کر سکیں گے پی ٹی آئ حکومت بشمول سی ایم پنجاب کیلئے سوالیہ نشان